ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایفیڈرن معاملہ :ملزم کو سرکاری گواہ نہیں بننے کی دھمکی ملی

ایفیڈرن معاملہ :ملزم کو سرکاری گواہ نہیں بننے کی دھمکی ملی

Thu, 30 Jun 2016 20:02:54    S.O. News Service

تھانے، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )حال ہی میں گرفتار کئے گئے منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے گروہ سے جڑے معاملے میں ایک ملزم کو مافیا سرغنہ نے سرکاری گواہ نہیں بننے کی مبینہ دھمکی دی ہے۔اخصوصی پبلک پراسیکوٹر ششر ہیرے نے کل خصوصی جج اور ضلع جج ایچ ایم پٹوردھن کو اس کی اطلاع دی۔ایون لائف سائنسز لمیٹڈکے سابق سینئر افسر اور ملزم پنت شرنگی حال تک تھانے جیل میں بند تھا اور اب وہ گجرات اے ٹی ایس کی حراست میں ہے۔فریق استغاثہ نے عدالت میں کہا کہ پنت نے پولیس اور استغاثہ کو اطلاع دی کہ اس کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان درج کراتا ہے تو اس کو ختم کر دیا جائے گا۔ہیرے نے ایون لائف سائنسز لمٹیڈ سے جڑے کروڑوں روپے کے ڈرگس گروہ کے گرفتار کچھ اراکین کی ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں یہ تبصرہ کیا۔اس سے پہلے تھانے پولیس نے میڈیا اہلکاروں سے کہا تھا کہ معاملے میں گرفتار ملزمان میں سے ایک نے تعزیرات ہند کی دفعہ 164کے تحت دئیے گئے اپنے بیان میں ایفیڈرن کی فروخت کے سلسلے میں کینیا اور دبئی میں ہوئی اہم میٹنگوں اور کام کرنے کے طریقو ں کی تفصیلات دی ۔حال ہی میں سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کو وکی گوسوامی سے جڑے کروڑوں روپے کے اس ریکٹ میں اہم ملزم بتایا گیا تھا اور ممبئی پولیس نے دعوی کیا تھا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں سرگرمی سے شامل تھیں۔پولیس نے ممتا کلکرنی اور گوسوامی کی حوالگی کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔کہا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور وہ اب کینیا میں رہتے ہیں۔معاملے میں کل 17ملزمان ہیں اور ان میں 7 ابھی فرار ہیں۔باقی 10لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابھی عدالتی حراست میں ہیں۔اس گروہ کا اس وقت پردہ فاش ہوا تھا جب پولیس نے تقریبا 2000کروڑ روپے کی قیمت کا تقریبا 18.5ٹن ایفیڈرن ضبط کیا تھا۔اس درمیان ہیرے نے چار ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ اس کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ وہ سب کے سب جرم میں شامل رہے ہیں۔


Share: